بگ بیش: بابر اعظم کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی سکسرز کامیاب
ڈاکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ کے میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے میچ وننگ ففٹی سکور کی اور اپنی ٹیم کو اہم فتح سے ہم کنار کیا۔
ڈاکلینڈ، میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے قومی کرکٹر بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سڈنی سکسرز کے جوئل ڈیوس 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے ۔ میلبرن رینی گیڈز کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔