زلمی مدرسہ لیگ میں ٹائیگرز ،ٹائٹنز،سٹالینز کی کامیابی

زلمی مدرسہ لیگ میں ٹائیگرز ،ٹائٹنز،سٹالینز کی کامیابی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) زلمی مدرسہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے سنسنی خیز اور دلچسپ میچز پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری، دوسرے روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ٹائیگرز نے 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیے ۔ جواب میں ہاکس کی ٹیم دبا ؤمیں آ گئی اور 8 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز ہی بنا سکی۔ ،پانچویں میچ میں ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں لیپرڈز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 7.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا کر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔چھٹے میچ کی پہلی اننگز میں سٹالینز نے 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز اسکور کیے ۔ دوسری اننگز میں فالکن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 31 رنز بنا سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں