ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی جہاں بھی ہے محفوظ ہے :نقوی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی سے متعلق جاری تنازع پر مختصر مگر معنی خیز بیان دیا۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا کہ ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کہاں ہے ؟ جواب دیتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں بھی ہے ، محفوظ ہے ‘‘۔