آئی ایل ٹی 20:ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز آج فائنل میں مدمقابل

آئی ایل ٹی 20:ایم آئی ایمریٹس اور  ڈیزرٹ وائپرز آج فائنل میں مدمقابل

شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) ایم آئی ایمریٹس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے کوالیفائر 2 میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 فائنل آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کو 20 اوورز میں 120 رنز تک محدود کر دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے مطلوبہ ہدف 16.1 اوورز میں ہی حاصل کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں