بنگلادیش میں آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پرپابندی
مستفیض کو لیگ سے باہر کرنے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں ، بورڈ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی عوام کے لیے تکلیف دہ، افسوس ناک اور رنج کا باعث ہے ۔فیصلے کی کوئی معقول وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بیان میں اگلے احکامات تک آئی پی ایل کے تمام میچز اور پروگرامز کی نشریات اور ٹیلی کاسٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔