مالی بے ضابطگیوں پر چیس فیڈریشن کے تین عہددار معطل

مالی بے ضابطگیوں پر چیس  فیڈریشن کے تین عہددار معطل

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پاکستان چیس فیڈریشن کا فوری مالی آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوے مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر چیس فیڈریشن کے تین اہم عہدداران معطل کر دیا۔

 ایڈجوڈی کیٹر شکیل درانی کیمطابق صدر حنیف قریشی، فنانس سیکرٹری راجہ گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر خان اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک آڈیٹر جنرل انکوائری مکمل کر کے حتمی رپورٹ اور احکامات جاری نہیں کر دیتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں