15 سالہ بچی کا فریسکی ہالف پائپ ورلڈکپ میں ریکارڈ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)15 سالہ انڈرا بران نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سب سے کم عمر سکیئر بن کر فریسکی ہالف پائپ ورلڈکپ ایونٹ جیت لیا۔
بران نے اپنی پہلی رن میں 85.20 پوائنٹس حاصل کیے ، جو کسی بھی دوسرے سکیئر کے لیے عبور کرنا ممکن نہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوئیڈن کی جینی لی برمنسن کے 18-2017 سیزن میں قائم کیے گئے ریکارڈ کے برابر کامیابی حاصل کی، جو اس ایونٹ کی سب سے کم عمر فاتح تھیں۔