عثمان خواجہ کا آسٹریلیا میں والد کے نام پر مسجد تعمیر کرنیکا اعلان
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے والد کے نام پر آسٹریلیا میں ایک مسجد تعمیر کریں گے۔
ایک انٹرو یو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ مسجد کیلئے جگہ خرید لی گئی ہے اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس مہینے کے آخر میں تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔