لاہور قلندرز کیساتھ میچ کا مزہ آئیگا:کوآنر سیالکوٹ ٹیم
آج ٹیم سیالکوٹ کا لوگو اور پریذیڈنٹ کے نام کا اعلان کرینگے :کامل خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ ٹیم کے کوآنر کامل خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز والے دوست ہیں، اُن کے ساتھ میچ کا مزہ آئے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک وژن سے پی ایس ایل آکشن میں گئے تھے ، آج اپنی ٹیم سیالکوٹ کا لوگو اور ٹیم کے پریذیڈنٹ کے نام کا اعلان کریں گے ۔ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں لینے کی کوشش کریں گے ، ہماری ٹیم میں لوکل کوچنگ سٹاف ہوگا۔ پی ایس ایل کے میچز جہاں بھی ہوں گے کراؤڈ آئے گا، یہ پلیٹ فارم مزید ترقی کریگا۔ پی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد چیزیں فائنل ہوں گی، لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کا مزہ آئے گا، قلندرز والے دوست بھی ہیں۔