کم میچز میں 100گول ، محمد صالح نے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
قاہرہ(سپورٹس ڈیسک)مصر کے فٹبالر محمد صالح نے تاریخی سنگِ میل عبور کر کے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
محمد صالح نے ایک شاندار بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یہ سنگِ میل انہوں نے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے بھی کم میچز میں حاصل کیا۔محمد صالح اس وقت افریقہ کپ آف نیشنز میں مصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، آئیوری کوسٹ کے خلاف صالح نے گول سکور کیا، جس کے بعد مصر کیلئے ان کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 ہو گئی۔