بھارت کا بنگلہ دیش کو کھلاڑیوں کے ذریعے مالی نقصان پہنچانے کا منصوبہ
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کردیا ، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔۔۔
یہ کشیدگی اب بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو مالی طور پر متاثر کر رہی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنیاں بنگلہ دیش سے اپنے کاروباری تعلقات محدود کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں سے سپانسرشپ واپس لے رہی ہیں،بنگلہ دیش کے چند بڑے کرکٹرز کو اپنے سپانسرشپ معاہدے کھونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔