اپنی ساری ٹرافیاں ماں کو گڑ گاؤں بھیجتاہوں:کوہلی
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی کیریئر میں جیتی گئی تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز اپنی ماں کو گڑگاں بھیج دیتے ہیں۔
یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کے بعد گفتگو میں کیا، ویرات کوہلی نے بتایا کہ انکی ماں کو یہ ایوارڈز سنبھالنا اور رکھنا پسند ہے ۔ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایوارڈز اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ انہیں خود بھی ان کی گنتی یاد نہیں رہتی، اس لیے وہ سب اپنے گھر بھیج دیتے ہیں جہاں ان کی ماں ان ایوارڈز کو فریم کر کے رکھتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی پوری زندگی کو "ایک خواب جیسا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس سفر پر خدا کے بہت شکرگزار ہیں۔