امریکی ٹیم کے پاکستانی نژاد کرکٹرز بھی بھارتی نفرت انگیزی کا شکار
بھارت نے پاکستانی پس منظر رکھنے والے 4 امریکی کرکٹرز کے ویزے مسترد کر دئیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز بھی بھارت کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے ، بھارت نے پاکستانی پس منظر رکھنے والے 4 کرکٹرز کا ویزا مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق چاروں کرکٹرز کا ویزا ان کے پاکستانی بیک گراؤنڈ کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولر علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق احسان عادل اور محمد محسن کے ویزے بھی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔امریکا کے گروپ میں پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ امریکا کا پہلا میچ بھارت کے خلاف 7 فروری کو ہے ۔ گروپ سٹیج میں امریکا کے 4 میں سے 3 میچز بھارت میں ہیں۔ امریکا کا بھارت کے خلاف ممبئی، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف چنئی میں گروپ میچز شیڈول ہیں۔