سابق ومبلڈن فائنلسٹ میلوس رانک کاٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)کینیڈا کیٹینس کھلاڑی اور سابق ومبلڈن فائنلسٹ میلوس رانک نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے خواب جینے والے سب سے خوش نصیب انسان رہے ہیں۔
کینیڈا کے ٹینس سٹار میلوس رانک 2016 میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر کو شکست دی، تاہم فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں ہار گئے ۔