پی سی بی کا ملتان سلطانز ٹیم کی فروخت کیلئے اشتہار جاری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں شامل فرنچاز ملتان سلطانز کی نیلامی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز ٹیم کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ خواہشمند افراد اور ادارے 30 جنوری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتے ہیں۔