بھارت،بیڈمنٹن ایونٹ میں ناقص سہولیات پر ڈینش کھلاڑی برہم
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں جاری انڈین اوپن 2026 میں ناقص سہولیات پر ڈینش کھلاڑی نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میا بلیخفلڈٹ نے راؤنڈ آف 32 میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود کہاکہ کھیل کے لیے فراہم کی گئی سہولیات انتہائی ناقص ہیں،ان کے مطابق کورٹ اور مجموعی ماحول صاف ستھرا نہیں اور حالات وہی ہیں جو پچھلے سال تھے اگر یہی حال مستقبل میں بڑے ایونٹس کے دوران بھی رہا تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔