پلیئرز بارے متنازعہ بیان،ڈائریکٹر بی سی بی عہدہ سے فارغ

پلیئرز بارے متنازعہ بیان،ڈائریکٹر بی سی بی عہدہ سے فارغ

کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے مستعفی ہونے کا مطالبہ،بی پی ایل کا بائیکاٹ کیا تھا

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا، نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے ۔کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے ۔بنگلادیش کی پلیئرز ایسوسی ایشن نے بھی اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبات پورے ہونے تک کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی۔ کھلاڑیوں کے اجتماعی احتجاج کے باعث بی پی ایل کے میچز متاثر ہوئے ، جس کے بعد کرکٹ بورڈ کو فوری اقدام کرنا پڑا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے ، اب بی سی بی کے صدر کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں