فیفا کو ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لئے 50 کروڑ درخواستیں موصول
زیورخ (سپورٹس ڈیسک)فیفا کیمطابق ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کیلئے دنیا بھر سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور 211 ممالک اور خطوں سے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حالانکہ ٹکٹوں کی بلند قیمتوں پر تنازع بھی جاری ہے ۔
تنظیم نے بتایا کہ شائقین کو درخواستوں کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق آگاہی 5 فروری سے پہلے نہیں دی جائیگی۔ میزبان ممالک کے علاوہ سب سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں جرمنی، انگلینڈ، برازیل، سپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا سے موصول ہوئیں۔