انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کرکٹرز بھی بھارتی ویزے سے محروم

 انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کرکٹرز بھی بھارتی ویزے سے محروم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد آئی سی سی سمیت تمام شریک ممالک کے لیے درد سر بن گیا ہے ۔

 امریکا کے علی خان سمیت چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارتی ویزا نہ دئیے جانے کی تصدیق کے بعد اب انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھی ویزا نہ ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق عادل رشید اور ریحان احمد کو پاکستان سے تعلق ہونے کے باعث ابھی تک بھارتی ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کا اس ہفتے کے آخر میں سری لنکا کے خلاف 6 وارم اپ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ کے ساتھ سفر کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں