پاکستانی بیک گراؤنڈ والے کھلاڑیوں کے بھارتی ویزے لگنا شروع
لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی مداخلت پر ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے 42 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بھارتی ویزے لگنا شروع ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین انگلش کرکٹرز عادل رشید، ریحان احمد اور ثاقب محمود کو بھارتی ویزے جاری ہو گئے ہیں۔ بھارتی ویزوں پر آئی سی سی ان تمام بیالیس کھلاڑیوں، آفیشلز کو معاونت فراہم کر رہا ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر کرنا ہے ۔ انگلش کرکٹرز کے ویزوں کے بعد دوسری ٹیموں میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو جلد بھارتی ویزے ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔