فیفا سیریز کے فارمیٹ کا اعلان، پاکستان سمیت 48قومی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

فیفا سیریز کے فارمیٹ کا اعلان، پاکستان  سمیت 48قومی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

زیورخ (سپورٹس ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے فیفا سیریز 2026 کیلئے میزبان ممالک اور گروپس کے لائن اپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔۔۔

 اس بار یہ سیریز ایک نئے اور وسیع فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے تمام 6 کنفیڈریشنز سے تعلق رکھنے والی 48 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مردوں کے لیے 9 اور خواتین کے لیے 3 گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تمام میچز عالمی سطح پر براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی قومی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی جو آئیوری کوسٹ میں ہونے والے گروپ کا حصہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں