مستفیض وِزڈن کی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے نامور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو وِزڈن کی جانب سے مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں شامل کر لیا گیا ہے ۔۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق مستفیض الرحمان نے شاندار بین الاقوامی اور فرنچائز کارکردگی کی بدولت دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنائی۔ وِزڈن کے اداراتی پینل نے سال 2025 کے دوران کھیلے گئے تمام تسلیم شدہ ٹی ٹونٹی میچز کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا، جس میں 2026 ورلڈ کپ سے قبل بین الاقوامی سیریز اور مختلف فرنچائز لیگز شامل تھیں۔وِزڈن نے مستفیض الرحمان کی غیر معمولی لائن و لینتھ اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں کم از کم 150 اوورز کرانے والے بولرز میں ان کا 18.03 کا بولنگ اوسط سب سے بہتر رہا۔ انہیں سال کا سب سے کفایتی فاسٹ بولر بھی قرار دیا گیا۔