فیفا سیریز کیلئے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان
کراچی (سپورٹس ڈیسک)فیفا سیریز 2026 کیلئے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ گروپ میں شامل کیا گیا۔۔۔
فیفا ویمنز سیریز مارچ اور اپریل میں منعقد کی جائے گی جس کے افتتاحی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم اپنے گروپ میں موریتانیا اور ٹرکس اینڈ کیکوس آئلینڈز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔