سکھر پی سی بی گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

 سکھر پی سی بی گراؤنڈ میں  کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

کراچی(سپورٹس ڈیسک )سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام مرحوم غلام محمد خان مہر آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ سکھر پی سی بی گراؤنڈ میں شروع ہوگیا۔

تیس روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے 40 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 20 ٹیمیں سکھر ریجن اور 20 دیگر اضلاع سے شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر اخلاق احمد میمن کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15 فروری کو ہوگا، جس کے مہمان خصوصی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر ہوں گے ۔ فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے ، رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ روپے جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو موٹر سائیکل دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق خصوصی انعامات کے تحت سو رنز بنانے ، پانچ وکٹ لینے اور ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی کو 10،10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، بہترین پرفارمنس پر موٹر سائیکل جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے امپائر کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں