پرتھ سکارچرز نے بگ بیش لیگ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

پرتھ سکارچرز نے بگ بیش لیگ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

پرتھ (سپورٹس ڈیسک)پرتھ سکارچرز نے بگ بیش لیگ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سڈنی سکسرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

سکسرز کی جانب سے سٹیون سمتھ، جوش فلپس اور موسس ہینریکس نے 24، 24 رنز سکور کئے تاہم دیگر بلیباز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے ۔ جواب میں پرتھ سکارچرز نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا اور 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز پورے کر لئے ۔ مچل مارش 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فن ایلن نے 36 اور جوش انگلس نے 29 رنز ناٹ آؤٹ سکور کئے ۔ اس فتح کے ساتھ ہی پرتھ سکارچرز نے بگ بیش لیگ کی تاریخ میں اپنی چھٹی چیمپئن شپ جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں