ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کو مثالی فرنچائز قرار دیدیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے لاہور قلندرز کو مثالی ٹی ٹونٹی فرنچائز قرار دیتے ہوے اپنے پیغام میں کہاکہ دنیا بھر میں متعدد ٹی ٹونٹی فرنچائزز موجود ہیں مگر لاہور قلندرز نے طویل مدتی حکمتِ عملی، مضبوط اقدار اور تسلسل کے باعث اپنی منفرد شناخت قائم کی۔
انہوں نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کو اپنے کیریئر کا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا کہ لاہور قلندرز آئندہ برسوں میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھے گا۔