جونیئر نیشنل ٹینس:عامر ، یحیی اور جنید اگلے مرحلے میں داخل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلوں میں عامر مزاری، محمد یحییٰ اور محمد جنید خان نے شاندار فتوحات حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب ٹینس اکیڈمی میں جاری ایونٹ کے بوائز انڈر 18 مقابلوں میں عامر مزاری نے عمر جواد کو 4-6، 1-6سے شکست دی جبکہ محمد یحییٰ نے حمزہ علی رضوان کو 1-6، 4-6 سے ہرایا۔ محمد جنیدنے عمر علی کو 4-6، 5-7 سے مات دی۔