بی پی ایل میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ

بی پی ایل میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کے اختتام پر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔۔۔

 بی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تمام فرنچائزز کو بقایاجات کلیئر کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ بنگلادیشی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے معاملے کی وجہ سے عدم ادائیگی کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔ ایک کھلاڑی نے کہا کہ فرنچائزز نے اب تک 25 فیصد ادائیگی کی ہے ، 20 جنوری کو کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوئے یہ کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے ، اس حوالے سے بی پی ایل گورننگ باڈی کے سیکرٹری افتخار رحمن نے کہا کہ بعض فرنچائزز نے معاہدوں کے مطابق واجبات کلیئر کرنا ہیں، فرنچائزز کو سب فہرستیں مہیا کر دی گئی ہیں، ادائیگی کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں