پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا الیکشن،راجہ وسیم جنجوعہ چیئرمین منتخب
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان تائیکو انڈو فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے۔آئندہ چار سال کیلئے راجہ وسیم جنجوعہ چیئرمین، عمر سعید سی ای او، کرنل نبیل احمد رانا صدر، ناجیہ رسول سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر اظہارالحق فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
مقامی ہال میں چیئرمین الیکشن کمیشن عامر صابر اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انتخابات منعقد ہوئے۔