پونٹنگ کی ابھیشیک شرما کے ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورر ہونیکی پیش گوئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک ایک سٹار ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں سکورنگ چارٹس میں ٹاپ کریں گے اور ایسا کرنے میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کا تجربہ نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔