ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز اے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک بنکاک،تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت اے ، متحدہ عرب امارات اور نیپال سے ہوگا، امِ ہانی کو سکواڈ کی قیادت سونپی گئی ہے ، جبکہ تجربہ کار فاسٹ بالر وحیدہ اختر اور بلے باز شوال ذوالفقار ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ،ایمان ناصر ،کومل خان،گل رخ، حفصہ خالد،حرینہ سجاد ،یسری عامر ،انوشہ ناصر،مومنا ریاضت، نورین یعقوب،لبنیٰ بہرام، نہا شرمین ندیم اور سیدہ معصومہ جعفری بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔