امریکا ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی کے بولنگ پر پابندی
امریکا ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی کے بولنگ پر پابندی انترنیشنل کرکٹ کونسل نے پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث عائد کی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔ آل راؤنڈر پر یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث عائد کی گئی ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا ایکشن غیر قانونی ہے ۔ ان پر یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک وہ اپنا بولنگ ایکشن ٹھیک کر کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں دے دیتیں۔20 سالہ میڈیم پیسر گیند باز نے اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو 2021 جبکہ ایک روزہ میچز کا ڈیبیو 2024 میں کیا تھا۔