سری لنکا کی پاکستان کو فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست

سری لنکا کی پاکستان کو فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست

ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے دور رس اثرات ہونگے ، پی سی بی کو خط

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان سے ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کردی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے ۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا ہے ، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے ، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے ۔ بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا گیا کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات، ہمارے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو پیشِ نظر رکھیں۔ اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں