ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت نیا نام رکھ دیا گیا

ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت نیا نام رکھ دیا گیا

ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 10 سال کے لیے خریدلیا اور ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیا،پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی کچھ لوگ کہتے تھے ٹیم کی قیمت 1 ارب بھی نہیں جائیگی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو رزلٹ اچھا نکلتا ہے ،چیئرمین پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا۔نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے ۔ ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں مقابلہ ہوا۔ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیا۔ ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہیں، نجم سیٹھی کا شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب کا بہت شکریہ۔محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے ۔آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے ۔پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے ، لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور پہنچے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں