بریٹ لی کا دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنیکا اعلان

 بریٹ لی کا دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنیکا اعلان

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بریٹ لی نے اس اہم فیصلے سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا جہاں انہوں نے دبئی منتقل ہونے کی وجوہات اور اپنے تجربات کا تفصیل سے ذکر کیا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ ابتدا میں کام کے سلسلے میں کیے جانے والے چند دورے وقت کے ساتھ ساتھ بڑے مواقع میں تبدیل ہو گئے جس کے بعد دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا،ان کے مطابق دبئی اب ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جہاں نہ صرف پیشہ ورانہ مواقع موجود ہیں بلکہ ایک متوازن اور پُرسکون طرزِ زندگی بھی میسر ہے ۔ آسٹریلیا میں گزاری گئی زندگی اور یادیں ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہیں گی اور وہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں