بھارتی فلمساز کے بیٹے کی سپر لیگ میں شمولیت کی تردید
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کو تھری ایڈئٹس، پی کے ، منا بھائی اور سنجو جیسی فلمیں دینے والے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں شمولیت پر اپنا مؤقف پیش کردیا۔
افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا نام بطور امریکی کھلاڑی درج کیا گیا۔ تاہم کرکٹر نے اب ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا پاکستان سپر لیگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے نام پر ایک ٹورنامنٹ کے حوالے سے جعلی اور گمراہ کن رپورٹس گردش کر رہی ہیں، میں نے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹر نہیں کیا ہے ، میں مکمل طور پر امریکا میں اپنے کرکٹ کیریئر اور طویل المدتی پیشہ ورانہ اہداف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔