ٹرمپ کا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ٹرمپ کا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی ٹیم ایک مضبوط سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، ہمیں اپنی ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں امریکی ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کر رہے ہیں جبکہ سکواڈ میں سوربھ نیتراولکر، اینڈریز گوس، ہرمیت سنگھ اور علی خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں