وین میڈسن کا ورلڈ کپ میں حیران کن کارکردگی کا عزم

وین میڈسن کا ورلڈ کپ میں  حیران کن کارکردگی کا عزم

لاہور (سپورٹس دیسک)مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار شرکت کرنے والی اطالوی ٹیم کے کپتان وین میڈسن نے واضح کیا ہے کہ اٹلی محض تعداد پوری کرنے کے لیے نہیں آیا بلکہ مقابلے جیتنے کا پختہ عزم رکھتا ہے ۔

اٹلی فٹبال ورلڈ کپ 4 بار جیت چکا ہے اور اس وقت سرمائی اولمپکس کی میزبانی بھی کر رہا ہے ، میڈسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اٹلی کو انڈر ڈاگ سمجھا جا رہا ہے ، مگر ٹیم اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اطالوی کرکٹ کے لیے ایک مضبوط ورثہ چھوڑنا چاہتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں