پاک، بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا خوشی کا اظہار

پاک، بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا خوشی کا اظہار

فیصلہ بڑی کامیابی ،راجیو شکلا ،آئی سی سی کا 174 ملین ڈالرز کا نقصان بچ گیا

دہلی (سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے کے اعلان پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی خوشی کا اظہار کر دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاک بھارت میچ کیلئے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا اور پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے راضی کرنے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد جو فیصلہ سامنے آیا ہے ، وہ کرکٹ کے مفاد میں ایک مثبت اور خوش آئند پیشرفت ہے ۔ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے فائدہ مند ہے اور اس سے ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ، یہ تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ایک فتح کی صورتحال ہے ، جس میں کرکٹ سب سے بڑی فاتح بن کر سامنے آئی ہے ۔ دوسری طرف پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کا 174 ملین امریکی ڈالرز کا نقصان بچ گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر سپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں