پروہاکی لیگ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا دیا

 پروہاکی لیگ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا دیا

میچ کے آخری لمحات میں آسٹریلیا نے پینلٹی کارنر پر فیصلہ کن گول سکور کیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ کے میچ میں پاکستان کو 2-3 گول سے ہرا دیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم آسٹریلیا کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ رہا ، جس میں آسٹریلیا نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم برانڈ کے ذریعے 2 گول سکور کیے اور برتری حاصل کر لی، دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کھیل کا نقشہ بدل دیا اور لگاتار 2گول سکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول ندیم احمد نے سکور کیا جبکہ دوسرا گول پینلٹی کارنر پر محمد سفیان خان نے سکور کیا ،میچ کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کو حاصل ہونے والے پینلٹی کارنر پر بلیک گوورز نے فیصلہ کن گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جرمنی کے خلاف کھیلے گی، جبکہ13 فروری کو دوبارہ آسٹریلیا اور14 فروری کو جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں