ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔۔۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے فیملیز ساتھ رکھنے سے متعلق بورڈ سے رابطہ کیاتاہم بورڈ نے واضح کر دیا کہ سکواڈ کے اراکین فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے ۔بھارتی بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں، اگر کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی سکواڈ کو 45 روز سے زائد کے اوے ٹور پر زیادہ سے زیادہ 14 روز تک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے تاہم موجودہ ایونٹ کے دوران یہ اجازت نہیں دی گئی۔