ٹی 20 رینکنگ، صائم کی تنزلی، سکندر رضا کا پہلا نمبر
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔
بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ۔ بابر اعظم 35 ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے ۔بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے سپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔