ورلڈکپ،پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونیکا خدشہ
گرج چمک کیساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان،شام کو 2.1 ملی میٹر بارش متوقع
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے ۔ اتوار کو شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا اورکولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے ، جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے ،اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔