اگر ہیڈ کوچ ہوتا تو فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرتا:ثقلین

اگر ہیڈ کوچ ہوتا تو فخر زمان کو پلیئنگ  الیون میں شامل کرتا:ثقلین

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں اگر ہیڈ کوچ ہوتا تو فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں ضرور شامل کرتا۔میڈیا سے گفتگو میں سابق سپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم جب نمبر تین پر بیٹنگ کررہے تھے۔

اس وقت سٹرائیک ریٹ کی ڈیمانڈ کرنی چاہیے تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کے سٹرائیک ریٹ کی بات نہ کریں پھر سب کھلاڑیوں کے بھی سٹرائیک ریٹ کو دیکھیں ایک میچ کے بعد ٹیم میں تبدیلی کردینا کا مطلب یہ ہے کہ ہیڈ کوچ کوئی تیاری کرکے نہیں آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں