ورلڈ کپ : آج مزید 3میچوں کا فیصلہ ہوگا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔
پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں کینیڈا اور یو اے ای پنجہ آزمائی کریں گی ، تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔