شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی عمران کی صحت کیلئے فکر مند
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی سابق کپتان عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند ہوگئے ۔شاہد آفریدی، جو ان دنوں بحرین میں موجود ہیں۔
انہوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے ۔ یہ حق عمران خان کو ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کے گھر والے جہاں سے چاہیں علاج کرواسکیں۔ دوسری جانب شعیب اختر نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ میں گزشتہ تین ماہ سے امریکہ میں عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کررہا ہوں۔ مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ان کی آنکھوں کی بینائی جارہی ہے ۔ امید کرتا ہوں ان کا بہترین علاج ہوگا اور دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔