پاک بھارت مقابلہ بارش سے مزید سنسنی خیز ہوگا:عامر سہیل

پاک بھارت مقابلہ بارش سے مزید سنسنی خیز ہوگا:عامر سہیل

کھلاڑی کسی بھی قسم کی "ٹریش ٹاک" کو منفی لینے کے بجائے کارکردگی بہتر بنائیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بارش کے امکان کو میچ کے جوش و خروش کے لیے نقصان دہ قرار دینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش مقابلے کا مزہ خراب نہیں کرے گی بلکہ اسے مزید سنسنی خیز بنا دے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میچ بارش کے باعث مختصر ہو جاتا ہے تو اس کا فائدہ دونوں ٹیموں کے پاور ہٹرز کو ہوگا، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ شکل اختیار کر جائے گا۔ کم اوورز کے میچ میں کھلاڑی شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہیں جس سے شائقین کو بھرپور تفریح ملتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دباؤ میں آنے کے بجائے مکمل توجہ کے ساتھ میدان میں اتریں۔ پاک بھارت میچ میں جذبات اور دباؤ فطری بات ہے ، تاہم کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کی "ٹریش ٹاک" کو منفی انداز میں لینے کے بجائے اسے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بطور محرک استعمال کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں