سپورٹس کمپلیکس میں سپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد

 سپورٹس کمپلیکس میں سپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) الپائن کلب آف پاکستان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سپیڈ کلائمبنگ ٹائم ایویلیوایشن کا انعقاد کیاجس میں ملک کے صفِ اول کے کوہ پیماں نے رفتار، مہارت اور جسمانی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابو ذر فیض نے 5.73 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کر کے قومی سطح پر سپیڈ کلائمبنگ کا تیز ترین ٹائم قائم کر دیا اور پاکستان کے سرکردہ سپیڈ کلائمبر کے طور پر اپنی حیثیت مزید مستحکم کر لی۔مقابلہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں کے درمیان بھی انتہائی سنسنی خیز رہا۔ حذیفہ عمران نے 6.50 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ظہیر احمد 6.63 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں