بھارتی بیٹرز اب پاکستانی سپنر سے بھی ڈرنے لگے :بھائی ابرار احمد

بھارتی بیٹرز اب پاکستانی سپنر سے  بھی ڈرنے لگے :بھائی ابرار احمد

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سپنر ابرار احمد کے بڑے بھائی شہزاد احمد نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹر پہلے پاکستانی فاسٹ بولر سے ڈرتے تھے اب اسپنر سے ڈرنے لگے ہیں۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر شعیب اختر سے سب خوف کھاتے تھے ، ابرار احمد سے بھی بیٹر ڈرنے لگے ہیں۔بھائی نے امید ظاہر کی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ابرار احمد 5 وکٹیں لیں گے ۔ وکٹ لینے کے بعد ابرار کے جشن کے انداز پر بھارت کو بہت اعتراض ہے ۔ ابرار اپنے جشن کے انداز کو برقرار رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں