مہوش اور نمرہ کی نیشنل ویمن جونیئر سکواش چیمپئن کے فائنل میں رسائی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)مہوش اور نمرہ پہلی راولپنڈی نیشنل ویمن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیاقت طاغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ ریکنگ جونیئر سکواش کی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فائنل آج کھیلا جائے گا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر عامر وحید شیخ جنرل سیکرٹری نعیم انور چوہدری کے علاوہ پاکستان سکواش فیڈریشن و پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے عہدیدار شرکت کرینگے ۔